پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہونے پر47 اوورزتک محودود کر دیا گیا،پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی،پہلے میچ کے کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج تین بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ٹاس نہیں ہو سکا ، اب امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ٹاس سوا تین بجے ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے تک ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو نہایت ہی افسوسناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی ٹیم 35 اوورز میں محض 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، اس ہدف کو انگلینڈ کی جانب سے صرف 21 اوورز میں عبور کر لیا گیا ۔