ارجنٹائن برازیل کو ایک صفر سے شکست دے کر کوپا امریکہ کپ کا نیا چیمپیئن بن گیا۔ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
کوپا امریکہ کپ کا فائنل برازیل اور ارجنٹائن کے مابین کھیلا گیا ،فائنل میچ کے آغاز سے ہی دو ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اورایک دوسرے کی گول پوسٹ متعدد حملے گئے، ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں گول کیا، جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اوراس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
28 سال بعد کوپا امریکا چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کےمداح خوشی سےنہال ہوگئے، لیونل میسی نےبھی کیریئر میں بطور کپتان پہلی بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ۔ مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے برازیل کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسر ی جانب فٹبال کے ایک اورعالمی ایونٹ یورو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گاجس میں انگلینڈ اورا ٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا ا ظہا رکیا ہے۔