28جون کوٹیکسی ڈرائیور کو انڈس ہائی وے سے مسلح افرادنے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔فائل فوٹو
28جون کوٹیکسی ڈرائیور کو انڈس ہائی وے سے مسلح افرادنے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔فائل فوٹو

اغواکاروں کے خلاف بڑی کارروائی۔ مغوی ڈرائیور بازیاب۔ دو اغوا کار مارے گئے

خیبر پختونخوا پولیس نے قبائلی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغوی ڈرائیور بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران دو اغوا کار بھی مارے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو اغوا کار مارے گئے جبکہ ایک گرفتار ہوا ہے،اغواکاروں کاتعلق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سے ہے ۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا تھا کہ 28جون کوٹیکسی ڈرائیور کو انڈس ہائی وے سے مسلح افرادنے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا،اغواکار پولیس کی وردی میں ملبوس تھےاوراغواکاروں کی جانب سے55 لاکھ رو پے تاو ان کامطالبہ کیا گیا تھا۔