کوئلے کی کان ( فائل فوٹو)
کوئلے کی کان ( فائل فوٹو)

کوئلے کی کان میں دھماکہ۔ 6مزدورجھلس گئے

کوئٹہ:ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث چھ مزدور جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں مارواڑکان میں دھماکے سے چھ مزدور جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں ،مزدورں کو کان سے با حفاظت نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کو ریسکیو کرکے نکال دیاگیا ہے جبکہ دو زخمی تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کان سے نکالے گئے چار زخمیوں کو بی ایم سی برن وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔