ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے وین میں ایرانی بارڈر کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور26 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق بس گڑھے میں گرنےکے باعث حادثہ کا شکار ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی، بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے ہے۔