سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت۔ وکلا کو جمعہ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم

سند ھ ہا ئی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کو جمعہ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میںجسٹس امجد علی نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیب سکھرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے ڈائریکٹر نیب سے استفسار کیا گیا کہ بتائیں 2 سال میں کیاکیا؟ جس کے جواب میں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ اختیارات کاناجائزاستعمال کررہے ہیں ، کچھ مہلت دی جائے،دستاویزات پیش کردیں گے،جسٹس امجد علی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کوآج ہی سن کرفیصلہ کریں گے۔

خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 44 گواہوں میں سے صرف 3 کے بیان قلمبندہوئے ہیں، عدالتی فیصلوں کے تناظرمیں خورشیدشاہ کوضمانت دی جائے۔

عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ فریقین کے وکلاجمعہ تک تحریری دلائل جمع کرائیں ، عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ سنائے گی۔