نیدر لینڈ:دنیا کا سب سے مہنگا برگر ہالینڈ کی کمپنی نے تیارکر لیا جس کی قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع “ڈی ڈالٹنس” نے اس برگر کو تیار کیا ہے جس میں بڑا کیکڑا (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا شامل کیے گئے ہیں۔ اس برگر کی قیمت 6 ہزار امریکی ڈالر ہے۔
ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین نے کہا ہے کہ وہ ایک روز انٹرنیٹ پر دنیا کا سب سے مہنگا برگر ڈھونڈ رہے تھے جس میں انہیں اوریگون کے ایک دکان پر 5 ہزار ڈالر کا برگر ملا جس کا وزن 352 کلو گرام تھا اور اس کے بعد انہوں سے دنیا کا سب سے بڑا برگر بنانے کا ارادہ کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہت وزنی برگر کے بجائے ایک چھوٹا لیکن مہنگا ترین برگر بنانا چاہتا تھا تاکہ اسے کوئی عام آدمی آسانی سے کھا سکے۔
رابرٹ جان ڈی وین نے کہا کہ وہ اس مہنگے ترین برگر کی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں پر عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔
گولڈن بوائے نامی اس برگر میں مہنگے ترین اشیا شامل کی گئی ہیں اور جسے سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ اس مہنگے ترین برگر کا گوشت جاپان سے منگوایا گیا ہے جو مہنگا ترین گوشت ہے جبکہ بن کو شیمپیئن شراب میں ڈبو کر خشک کیا جاتا ہے۔ برگر میں زعفراز بھی ڈالے گئے ہیں اور اس میں بطخ کے انڈوں سے تیار کردہ مایونیز بھی ڈالی جاتی ہے جبکہ آخر میں بھی برگر کو شراب کی دھونی دی جاتی ہے۔
اس مہنگے ترین برگر کو سب سے پہلے ان تین افراد نے کھایا جو خیراتی کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ گولڈن بوائے کو کھانے کے لیے آرڈر کم سے کم دو ہفتے قبل دینا ہو گا۔