شہر قائد میں بھارتی کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا سے ایک ہی گھر کے نو افراد متاثر ہوگئے ہیں۔تمام متاثرہ افراد کو لیاری جنرل ہسپتال کے کورونا ایچ ڈی یو میں داخل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انچارج کورونا آئی سی یووارڈ پروفیسر انجم رحمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی ملیرکی رہائشی ہے جبکہ متاثرہ افراد میں میاں، بیوی، بچے اور دیگر افرد شامل ہیں اور متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔
انجم رحمان کے مطابق تمام افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرین میں ڈیلٹا ویرینٹ وائرس کی شدید علامات موجو د ہیں، کراچی میں رواں ماہ ڈیلٹا وائرس کے 18کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،شہری نقل و حمل محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔