افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کا تیزی سے جاری ہے۔فائل فوٹو
افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کا تیزی سے جاری ہے۔فائل فوٹو

طالبان نے امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

کابل حکومت کی تردید کے جواب میں طالبان نے صوبے قندوز میں امریکا کی جانب سے افغان فضائیہ کو دیئے گئے دو ہیلی کاپٹرز کو تباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کا تیزی سے جاری ہے اور اسی دوران طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے اہم سرحدوں، تجارتی راہداریوں اور سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

طالبان نے صوبے قندوز میں ایک ایئرپورٹ پر حملہ کرکے امریکی فوج کی جانب سے افغان فضائیہ کو فراہم کیے دو ہیلی کاپٹرز ’’یو ایچ-60 بلیک ہاک‘‘ کو تباہ کردیا تاہم کابل حکومت نے اس حملے کی تردید کی تھی جس پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کی ویڈیو جاری کردی۔