فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرے ون ڈے میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا

برمنگھم:کپتان بابر اعظم کی سنچری بھی کام نہ آ سکی ،تیسرے ون ڈے میچ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 331رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف حاصل کیا ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے332 رنز کا ہد ف دیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 331رنز بنائے۔پہلے دو میچز کی طرح اس میچ میں بھی پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف چھ رنز بناسکے ان کی وکٹ ثاقب محمود نے حاصل کی۔فخرز مان کے آوٹ ہونے کے بعد بابرا عظم اور امام الحق نے محتاط انداز اپنایا اوراسکورکو آگے بڑھایا۔تاہم امام الحق 113 کے مجموعی سکور پر 56 رنز بناکر پارکنسن کی گیند پر بولڈہوگئے۔ففٹی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا،دونوں نے 78 گیندوں پر 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس دوران بابر اعظم نے ثاقب محمود کو چوکا لگا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی 14ویں سینچری مکمل کی ،انکی سینچری میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔محمد رضوان اس دوران 58 گیندوں پر 74 رنز بناکر آوٹ ہوئے،ان کی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔صہیب مقصود پانچ گیندوں پر آٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔حسن علی دو گیندوں پر چار رنز بناکر آوٹ ہوئے۔فہیم اشرف چار گیندوں پر10 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔شاداب خان بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے آخری اوور کی دوسری گیند پر 139گیندوں پر 158 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ان کی ریکارڈ ساز اننگز میں 14چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ڈیو ڈ میلان بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے۔شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔سعود شکیل تین رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے پانچ ،ثاقب محمود نے تین جبکہ پارکنسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان کے آوٹ ہونے کے بعد فل سالٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم وہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر حارث روف کا نشانہ بن گئے۔فل سالٹ 22گیندوں پر37 رنز بنائے ان کی اننگز میں سات شاندار چوکے شامل تھے۔وکٹیں گرنے کے باوجود انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا، زیک کرالی 34گیندوں پر 39 رنز بناکر آوٹ ہوئے ان کی وکٹ حارث روف نے حاصل کی۔ بین سٹوکس نے 28گیندوں پر 32 رنز بنائے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی،پاکستانی فیلڈرز نے بین سٹوکس کے دو کیچز بھی ڈراپ کیے۔

وکٹ کیپر بلے باز سمپسن بھی شاداب خان کا نشان بنے انہوں نے 12گیندوں پر تین رنز بنائے۔سمپسن کے آوٹ ہونے کے بعد لیوس گریگری اور جیمز وینس نے بہترین انداز میں پاکستانی باولرز کا سامنا کیا اور وکٹ کے چاروں اطراف شاٹس کھیلے۔جمیز وینس 95گیندوں پر 102 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،ان کی شاندار سینچری میں 11چوکے شامل تھے۔جیمز وینس کی وکٹ حارث روف نے حاصل کی۔کریگ اوورٹن 18اور بریڈن کریس12رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلا کرپویلین لوٹے ۔