ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے.فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے.فائل فوٹو

کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں کرس گیل نے 67 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس میچ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ کرس گیل طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے ۔ انہوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے 2016 کے بعد پہلی بار نصف سنچری اسکورکی تھی۔