مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری۔مزید 3کشمیری شہید

پلوامہ میں بھارتی غاصب فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

               
July 14, 2021 · بام دنیا
سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔قابض فوج نے پلوامہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ وادی کے شہر پلوامہ میں بھارتی غاصب فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے جبکہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو ہراساں بھی کیا۔

سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی جبکہ کشمیری عوام نے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔