آزاد کشمیر:وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو نوجوان نے جوتا مار دیا، جوتا اآزاد کشمیر میں کارنر میٹنگ کے دوران انکی طرف اچھالا گیا، آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے باعث علی امین گنڈاپور یہاں الیکشن کمپین کیلیے موجود ہیں۔ جب نوجوان نے انکی طرف جوتا اچھالا تو وہ ڈائس کے پیچھے موجود تھے اور تقریر کر رہے تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور جوتا برابر میں موجود رہنما کو جا لگا۔
اطلاعات کے مطابق جوتا مارنے والے نوجوان کا نام زرنوش نسیم ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے حملہ کرنے والے شخص کو معاف کر دیا اور کہا کہ اسے کچھ نہ کہا جائے۔