کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب گئے،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری ہے، کہ محکمہ موسمیات نے آج سے جمعے کے روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بننے شروع ہوگئے ہیں، اووہیٹنگ بارش کی صورت برسنے والے بادلوں کو تقویت دے رہی ہے، آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، تاہم کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعے تک برقرار رہ سکتا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے، جن علاقوں میں بارش ہورہی ہے ان میں کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی اور ٹاور شامل ہیں۔