اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
اس حوالے سے عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ انتظار قتل کیس کا فیصلہ 30 جولائی کو سنایا جائے گا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 13 جنوری 2018 کو فائرنگ سے نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکار گرفتار ہیں۔