پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

افغانستان میں امن خطے کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان دور روز ہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تارخی ثقافتی تعلقات ہیں ،دونو ملکوں کے تجاارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا ۔پاکستان افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ازبکستان کے صدر اور میں نے گزشتہ ملاقات میں بھی تجارتی تعلقات پر بات کی تھی۔