کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں آج اورکل بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے، جبکہ بحیرہ عرب میں 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، کل جمعے کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔