گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید 31 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار327نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح6.17فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں کورونا وائر س کے باعث مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں ہیں جبکہ مثبت کیسزکی تعداد نو لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 ہوگئی ہے۔