ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ افعانستان کی طرف سے پاکستان پرالزامات بے بنیاد ہیں، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تاشقند میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے تمام مراکزافغانستان میں ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے،پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے، پرامن افغانستان ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مفاد میں ہے،افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان نے اپنا موقف واضح طورپرپیش کیا ہے،پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور تجارت کے لیے کام کررہا ہے۔