مشتبہ شخص گرفتاری سے بچنے کے لیے بس میں چڑھا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی
مشتبہ شخص گرفتاری سے بچنے کے لیے بس میں چڑھا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی

چلتی بس پرپولیس اہلکارکی فائرنگ،2خواتین زخمی

کراچی میں چلتی بس پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، پولیس نے پہلے کہا کہ مشتبہ شخص گرفتاری سے بچنے کے لیے بس میں چڑھا جس پر فائرنگ کی۔

اس حوالے سے پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ مشتبہ شخص کو پکڑنے کے لیے پولیس اہلکار نے گولی چلائی جو خواتین کو جا لگی۔

گولی حادثاتی طور پر چلی یا جان بوجھ کر چلائی گئی؟ تحقیقات جاری ہیں، زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس افسران کی جانب سے معاملہ کی تفتیس کی جارہی ہے۔