فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آبادمیں مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین

اسلام آباد کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر H-13 کے ایک مکان سے تیل نکلنے کی خبر پھیلنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے دھڑا دھڑ تیل نکالنے کے لیے ڈرلنگ شروع کردی۔ یہ خبر پھیلی تو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہارنے علاقے میں پہنچ کر کارروائی کی اورتیل کی تلاش میں ڈرلنگ اور پمپنگ کرنے والی 12 سائٹس سیل کردیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ کسی مکان سے خام تیل نہیں نکلا جو نمونہ انہیں ملا وہ ڈیزل ملے پانی کا ہے، شاید ڈیزل کہیں سے لیک ہو کر زمین کے پانی میں مل گیا ہے۔