فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان ۔ فضائی حملے میں ڈپٹی گورنر سمیت 10شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں فضائی حملے کے دوران کاپیسا کے ڈپٹی گورنر سمیت 10شہری جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی بھی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان فورسزاورطالبان میں افغانستان کے بیشتر صوبوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں جبکہ افغان طالبان نے صوبہ جوزان کے شہر شبرغان پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسزکی جانب سے طالبان سے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے افغانستان کے 85فیصد علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیاگیا تھا۔