پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 232رنز بنائے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 201رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلے۔بابراعظم نے آج اپنی 19ویں جبکہ محمد رضوان نے 7ویں ففٹی مکمل کی۔محمد رضوان 41گیندوں پر63 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔محمد رضوان کی وکٹ لیوس گریگری نے حاصل کی۔صہیب مقصود سات گیندوں پر 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے ان کی وکٹ ٹام کرن نے حاصل کی۔کپتان بابر اعظم 49گیندوں پر 85 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ان کی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ان کی وکٹ ڈیوڈ ولی نے حاصل کی۔محمد حفیظ 10 گیندوں پر 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ان کی وکٹ بھی ٹام کرن نے حاصل کی۔فخز زمان آٹھ گیندوں پر 26 رنز بناکر آوٹ ہوئے انکی وکٹ ثاقب محمود نے حاصل کی۔اعظم خان پانچ رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 201رنز بنا کرآل آوٹ ہو گئی ۔ ڈیوڈ میلان ایک ،جیسن رائے 32،بیرسٹو 11،معین علی ایک،لائم لیونگ سٹون 103،آئن مورگن 16،لیوئس گریگوری 10،ڈیوڈ ویلے 16،ٹام کیورن ایک اور میٹ پارکنسن بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے تین ،تین جبکہ عماد وسیم ،محمد حسنین اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی جانب سے اعظم خان اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق اعظم خان ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 93 ویں کھلاڑی ہیں۔