سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔فائل فوٹو
سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔فائل فوٹو

صرف عیدالاضحیٰ کے دن ویکسینیشن سینتر بند رہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صرف عیدالاضحیٰ کے دن کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگی۔

عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سے متعلق این سی او سی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف 1 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے ۔

وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کردی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔