پاک افغان بارڈرباب دوستی کو تین روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کے درمیان ہونے والے دوسرے رابطے کے بعد باب دوستی کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف پاکستان میں پھنسے افغان شہری اورافغانستان میں پھنسے پاکستانی شہری بار ڈر کے ذریعے پیدل واپس آ جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغان طالبان نے افغان فورسز سے سخت لڑائی کے بعد20سال بعد باب دوستی کا قبضہ دوبارہ حاصل کرکے اپنا جھنڈا لہرایا تھا۔