کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں طوفانی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان چلا گیا

کراچی میں طوفانی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ گیا جس کے بعد شہر میں آج ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان، اسکردو، گلگت اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔