چند روز قبل اپرکوہستان میں داسو ڈیم بنانے والی کمپنی کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ، چینی شہری داسو ڈیم پر کام کر رہے تھے تاہم اب اس معاملے پر’ چائنا گیزوبا گروپ ‘ کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر دیا گیاہے ، کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے ، تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔
داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق کی جانب سے خط کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ کوہستان میں چینی بس حادثے میں 13 چینی شہری جاں بحق ہوئے تھے ۔