کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو
کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو

اینکر مرید عباس قتل کیس۔ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت مسترد

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نےنجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس کے ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت پر کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور ملزم کی درخواست مسترد کردی۔

پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عاطف زمان نے 2 افراد کا قتل کیا، یہ ضمانت کا مستحق نہیں، کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مدعیہ کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم عاطف زمان مکار اور عادی مجرم ہے، اس نے کیس میں خود تاخیری حربے استعمال کیے۔

اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی کی عدالت نے آج ہی نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس میں ملزم عاطف زمان کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔