اسلام آباد:حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر اسپیشل ٹرین نہ چلانے کے فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں منہ مانگا اضافہ کردیا ۔ عید منانے کے لیے گھروں کو جانے والے مسافر ٹرانسپورٹرز کے رویے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹرزکی کمی کے سبب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے لیکن حکومت چیک اینڈ بیلینس نہ ہونے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے صدر، کینٹ اسٹیشن، لیاقت آباد دس نمبر سمیت مختلف علاقوں میں بس اڈے ختم کر دیے گئے جس کے بعد سہراب گوٹھ سے تمام گاڑیاں روانہ ہورہی ہیں۔