یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

افغان سفیر کی بیٹی کہاں کہاں گئی،ہمارے پاس تمام معلومات ہیں۔ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوااور تشدد کے معاملے پر کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنے گھر سے پیدل نکلی تھیں ،وہ ٹیکسی میں  کہاں کہاں گئیں ہمارے پاس تمام معلومات ہیں ، ملزمان ایک دو روز میں گرفتار کر لئے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیمرہ اور ویڈیوز کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلیں ، مارکیٹ میں آئیں وہاں سے ٹیکسی لے کر شاپنگ کیلیے کھڈا مارکیٹ میں اتریں ، کھڈا مارکیٹ سے ایک اور ٹیکسی لی ۔

یخ رشید نے کہا کہ ہماری فوٹیج کے مطابق یہ راولپنڈی گئیں ،راولپنڈی کے شاپنگ مال اتریں ، ان کے اترنے کی فوٹیج موجود ہیں ، اس کے بعد یہ تیسری ٹیکسی پر دامن کوہ اتریں ،یہ راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے پہنچیں اس پرکام ہو رہا ہے ، یہ ایف سکس سے گھر جا سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایف نائن جانے کو اہمیت دی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پراس کیس کو خصوصی طور پر دیکھا گیا، رات دو بجے سفیرکی بیٹی نے ہمیں تحریر دی جس کے بعد پی پی سی کی دفعہ 365,354,506,34کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ، کیس کی کڑیاں تیزی سے ایک دوسرے سے مل رہی ہیں ،شام تک گتھی سلجھ جائے گی ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت ہمیشہ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتا ہے ، اس واقعے پر بھی بھارت نے پرانی فوٹیج لگا کر پروپیگنڈا کیا ، ہم عالمی میڈیا کو خاص طور پر حقیقت تک لے کر جائیں گے ، خطے میں ہماری اہمیت بڑ ھ چکی ہے ، عمران خان کی ، فارن پالیسی کی مقبولیت بڑھ چکی ہے ، عالمی سطح پر ایبسولوٹلی ناٹ کے بیانیے کو تسلیم کیا گیا اور اسے پذیرائی ملی ، ایسے میں بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے مگر ہم حقائق عالمی میڈیا کے سامنے رکھیں گے ۔