گوجرانوالہ :کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلیے فوج کو طلب کر لیا گیا، پاک فوج کے دستے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پہلے وارننگ پھر مقدمات اورگرفتاریاں ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ کے مطابق پاک فوج کے دستے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلیے طلب کیے گئے ہیں ، ایس اوپیز پر عملدر آمد کیلیے فوج ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر پہلے وارننگ پھر مقدمات اور گرفتاریوں ہوں گی۔اس کے علاوہ شہر کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بھی نافذ ہے جہاںنقل و حرکت کو کنٹرول رکھنے کیلیے بھی مشترکہ ٹیمیں تعینات ہونگی۔