کرک:انڈس ہائی وے پر ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم سے 7 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ مسافر گاڑی کرک سے پشاور جا رہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ انڈس ہائی وئے پر رنگین آباد چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی جانب سے جن شہریوں کو طبی امداد کیلیے منتقل کیا گیا، ان میں سے 7 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہیں، ان کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر ویگن خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے پشاور جاری تھی کہ سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔