قابض فوج نے مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
July 19, 2021 · بام دنیا
علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، قابض فوج نے آج مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ کارروائی میں بھارتی فوج کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔