پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی۔
سکھر میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح نہیں،جوائنٹ سیشن بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات پر حکومت نےاپوزیشن لیڈر سےرابطہ نہیں کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔