مظفرآباد:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرنے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے چارامیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چودھری شہزاد کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارش کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چند روز قبل وفاقی وزیربرائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور کو کشمیر سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے انتخابی مہم میں شامل ہونے پر پابندی لگائی تھی۔