قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی۔فائل فوٹو
قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی۔فائل فوٹو

قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت  عیدالاضحیٰ پر بھی جاری رہی ، قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے سو پور کے علاقے وار پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔