سندھ حکومت نے ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرنے کی سفارش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے، سندھ حکومت نے این سی اوسی اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسین نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی موبائل سم بلاک کرانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔