عید کی چھٹیوں میں حب ندی پکنک کے لئے جانے والے خاندان کی2 خواتین سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حب ندی میں کراچی بلدیہ آفریدی چوک کے رہائشی پکنک منانے کیلئے آئے تھے جہاں پکنک منانے والوں میں دو خواتین سمیت ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30سالہ نعیمہ زوجہ عزیز خان، 19سالہ حاجرہ ولد نیاز محمد عمر اور 10سالہ مریم ولد بختاور شاہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
حب ندی میں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خواتین کراچی کی رہائشی اور ایک ہی خاندان سے تعلق تھا جبکہ لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔