مظفرآباد:آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی رہنما عارف مغل کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل اور ان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔