مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔فائل فوٹو
مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔فائل فوٹو

سعودی نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی

سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل (اتوار) سے عمرہ زائرین کو پرمٹ جاری کرنا شروع کردیے جائیں گے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمرہ کے پرمٹ صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔