اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔