لاس اینجلس:برطانوی شہزادے ہیری کے سسرتھامس مارکل نے بیٹی میگھن مارکل اور داماد کے خلاف عدالت جانےکا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ نواسے اور نواسی سے ملنے کیلیے جلد ہی کیلیفورنیا کی عدالت میں پٹیشن دائر کروں گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں تھامس مارکل کا کہنا تھاکہ خدشہ ہے کہ اپنے نواسے نواسی سے شاید کبھی نہ مل سکوں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ آرچی اورللی چھوٹے بچے ہیں اوران کا سیاست سے کوئی تلق نہیں اورنہ ہی کسی گیم کا حصہ ہیں لہٰذا انہیں بھی دیگر شاہی افراد کی طرح حقوق دیے جائیں۔
خیال رہے کہ تھامس مارکل کے بیٹی سے میگھن مارکل سے ہیری سے شادی کے وقت سے ہی تعلقات کشیدہ ہیں۔ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں گزشتہ دنوں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر رکھا تھا۔ اس سے قبل ان کا بیٹا آرچی بھی ہے۔