پاکستان نے ابھی تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا۔فائل فوٹو
پاکستان نے ابھی تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا۔فائل فوٹو

مسئلہ کشمیرحل کرنے پرآمادگی تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔معید یوسف

وزیرا عظم کے مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے پرآمادگی تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی،مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، بھارت کوواضح کردیاآخری وقت تک ہرپاکستانی کشمیریوں کےساتھ ہے۔معید یوسف نے معروف بھارتی صحافی سے سوال کہ کیاوجہ ہے بھارت میں مودی کوہٹلرسے مشاہت دی جارہی ہے لیکن بھارتی صحافی کے پاس معیدیوسف کے سوال کاکوئی جواب نہ تھا۔مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے کرن تھاپرکوپاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپراکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنے کے لیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں،بھارتی صحافی کو واضح بتایا کہ لاہوردھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں،بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت کی حکومت آرایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا ہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے،بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیا بھارت نے فیٹف کو سیاسی عزائم کے لئے استعمال کیا۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے لیے سیاسی حل کے لئے کوشش کرتا رہے گا،بھارت نے افغانستان کوپاکستان کیخلاف دہشت گردی کاگڑھ بنارکھاہے۔ڈاکٹرمعیدیوسف نے بھارت میں کوروناصورتحال پرافسوس کااظہار بھی کیا۔