ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش ۔فائل فوٹو
جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔فائل فوٹو

ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا،نتائج تسلیم نہیں کرتے۔مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہاہےکہ ن لیگ نے بہت اچھاالیکشن لڑااورسخت مقابلہ کیاہے،ریاست اورطاقت کےتمام سینٹرزاوردھاندلی کایوں مقابلہ کرنا آسان نہیں،میں نےنتائج تسلیم نہیں کیے اورنہ کروں گی،میں نےتو 2018ءکےنتائج بھی تسلیم نہیں کیےنہ اس جعلی حکومت کوماناہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمریم نواز شریف کا کہناتھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکراور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔