جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ایک طالب علم کو گولی مار دی۔لڑکے کے دوستوں کے مطابق ہنور شما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔
ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کیلیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ ایک پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننے کو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔ مگر پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیش کش کی توقع تھی ، وہ مشتعل ہوگیا ، اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اورگولی چلادی۔کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔