احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا

کراچی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم کے لیئے چندہ جمع کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے  کالعدم جماعت کے رکن مجرم محمد عذیر کیخلاف جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 سال 2 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ پولیس کے مطابق مجرم ناظم آباد میں جماعت دعوہ کے لیے چندہ اکھٹا کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے چندے کی رسیدیں برآمد ہوئیں۔ اسے 2020 کو شہریوں کی اطلاع  پر مجرم کو گرفتار کیا گیا تھا۔