اسلام آباد :قومی احتساب بیور و (نیب ) نے پارک لین ریفرنس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کوگرفتار کرلیا۔ فرخند اقبال کو آج اسلام آباد جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کوغیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے سی ڈی اے کے گرفتار کیے گئے ملزمان کے بیانات کی روشنی میں سابق چیئرمین فرخند اقبال کو بھی گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق فرخند اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے کمپنی کو غیر قانو نی الاٹمنٹ کی اور سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے زمین ٹرانسفر کی گئی۔
سابق چیئرمین کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا اور بعد میں تفتیش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔