اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں وکیل نے گھریلو تنازع پر بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں وقاص نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی ،بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، تہرے قتل میں ملوث وقاص اسلام آباد میں وکالت کرتا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔