ماحور کو برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے بیڈمنٹن کے ویمنز گنلز میں شکست دی ۔

ٹوکیو اولمپکس 2020۔ ماحور شہزاد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں

ٹوکیو۔بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ماحور شہزاد مسلسل دوسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے جاری ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ بھی ہار گئیں اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔

ماحور کو برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے بیڈمنٹن کے ویمنز گنلز میں شکست دی ۔کرسٹی نے میچ کے آغاز سے ہی ماحور کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور دونوں سیٹس میں ماحور کو شکست دی ۔

کرسٹی نے ماحور کو 14-21، 14-21 سے شکست دی ۔