عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو
عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو

نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد جہانگیرترین گروپ حرکت میں آ گیا

لاہور۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی( ایم پی اے)  نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد جہانگیرترین گروپ کی جانب سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اراکین نے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور اجلاس میں  موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد ترین گروپ کے اراکین کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئےہیں اور فیصلہ کیا گیا  کہ اجلاس طلب کیا جائے جس دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریس کورس پولیس  نے پی ٹی آئی  کے ایم پی اے نذیر چوہان کوحراست میں  لیا ہے ، ان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب چوہدری شہزاد اکبرکی مدعیت میں  مقدمہ درج تھا۔